سندھ ہائی کورٹ نے سابق آئی غلام حیدر جمالی سمیت 6 ملزمان کی ضمانت مسترد کردی

عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے پر سابق آئی جی احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے،دیگر ملزمان گرفتار

منگل 8 مئی 2018 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق آئی غلام حیدر جمالی سمیت 6 ملزمان کی ضمانت مسترد کردی۔۔عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے پر سابق آئی جی احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت میں ملزمان کھ وکلا کی جانب سے جواب الجواب پر دلائل مکمل کئے گئے۔

عدالت نے ملزمان کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست پر فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، غلام نبی کیریو، فدا حسین، سابق ڈی ایس پی میر محمد، سب انسپکٹر عبدالقادر، غلام رضا سولنگی اور راجہ اشتیاق کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ نامزد ملزم ایاز حسین میمن کی ضمانت منظور کرلی۔۔۔عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی احاطہ عدالت سے فرار ہوئے۔۔واضح رہے کہ ملزمان پر ایس آر پی حیدرآباد کے لئے 800 سے زائد بھرتیوں کے زریعے قومی خزانے کو 50 کروڑ سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔