سندھ ہائی کورٹ نے بجلی منقطع کرنے کے خلاف دائر درخواست پر کے ایم سی کے حق میں جاری حکم امتناع ختم کردیا

منگل 8 مئی 2018 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے بجلی منقطع کرنے کے خلاف دائر درخواست پر کے ایم سی کے حق میں جاری حکم امتناع ختم کردیا ہے ۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے کے الیکٹرک کو بجلی منقطع کرنے سے روک دیا تھا ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی اداروں کی بجلی منقطع کرنے کے خلاف کے ایم سی کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

کے ایم سی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک بلدیاتی اداروں کی بجلی منقطع کر رہی ہے۔کے ایم سی کے ادارے حکومت کا حصہ ہ ہیں بجلی منقطع کرنا غیر قانونی عمل ہے۔بجلی منقطع کرنے سے کے ایم سی اداروں کے امور متاثر ہو رہے ہیں۔کے الیکٹرک کو کے ایم سی اداروں کی بجلی منقطع کرنے سے روکا جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے بجلی منقطع کرنے کے خلاف دائر درخواست پر کے ایم سی کے حق میں جاری حکم امتناع ختم کردیا ہے ۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے کے الیکٹرک کو بجلی منقطع کرنے سے روک دیا تھا