بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشنِ بہار ٹینس ٹورنامنٹ کاانعقاد

منگل 8 مئی 2018 16:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشنِ بہار ٹینس ٹورنامنٹ مقامی کلب کے ٹینس کورٹس پر منعقد ہوا۔ ٹورنا منٹ میں مننزسنگلز اور ڈبلز کے مقابلے ہوئے۔ ٹورنامنٹ کے ڈبلز کے فائنل میں بر گیڈیر گل حسن اور فاروق نے ایک سنسنی خیز اور سخت مقابلے کے بعد ڈا کٹر ارسلان اور عالمگیر دٴْرانی کو 6-4 7-5 کے اسکور سے شکست دی اور ٹورنامنٹ جیت لیا۔

(جاری ہے)

سنگلز کے فائنل مقابلے میں میجر ارسلان اور میجر منہاج کا مقابلہ ہوا جو میجر منہاج نے 6-4 6-4 سے جیت لیا اور ٹورنامنٹ کے فاتح رہے۔ بعد ازاں تقریب تقسیم انعامات ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی عبدالفتح بھنگر سیکرٹری زکوتہ حکومت بلوچستان تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہا اور انعامات تقسیم کئے اس موقع پر بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر چوہدری ممتا ز یوسف نے کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے اٴْنکے کھیل کی تعریف کی اور آئندہ بھی اس طرح کی صحت افزاء ایکٹی ویٹیز کے لئے مواقع فراہم کرنے کا اعادہ کیا ۔