وزیراعظم آزاد کشمیر کاوفاقی وزیر داخلہ کے صاحبزادے احمد اقبال کو ٹیلی فون،احسن اقبال کی صحت دریافت

منگل مئی 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) آزاجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے وفاقی وزیر داخلہ کے صاحبزادے احمد اقبال کو ٹیلی فون کیا اور ان سے احسن اقبال کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ کے بیٹے نے وزیراعظم کو بتایا کہ ان کے والد محترم صحت یاب ہو رہے ہیں جنہیں اب آئی سی یو سے روم میں منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگلے چند یوم میں ان کی حالت مزید بہتر ہو جائے گی۔ وزیراعظم نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔احمد اقبال نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :