ْعمرکوٹ ڈسٹرکٹ سول اسپتال کی تاریخ میں پہلی بارکامیاب سرجری،ہرنیا کا کامیاب آپریشن کیاگیا

منگل مئی 16:50

عمر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) عمرکوٹ ڈسٹرکٹ سول اسپتال کی تاریخ میں پہلی بارکامیاب سرجری،ہرنیا کا کامیاب آپریشن کیاگیا اس سے قبل عوام کو آپریشن کیلئے پرائیویٹ نجی اسپتالوں میں 25سے 30 ہزار روپے خرچ کرکے ہرنیا بیماری کا علاج کرواتے تھے اب عمرکوٹ کے سول ہسپتال میں اس کا آپریشن مفت میں کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر سلیم شیخ نے این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عمرکوٹ ضلع ہیڈکوارٹر کے ہسپتال میں پہلی مرتبہ ہرنیا کا کامیاب آپریش کیا گیا پولیس لائن کے رہائشی نوجوان وجئہ کمار مالہی کوہرنیا کی بیماری تھی انہیں ہسپتال لیاگیا۔

ڈاکٹر موھن لال کھتری کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم نے کامیاب آپریشن کرکے ضلع بھر کے ہرنیا میں مبتلا مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کردی ہیں جبکہ اس سے پہلے سرکاری ہسپتال میں سہولت نہ ہونے پر اس مرض میں مبتلا افراد پرائیویٹ ہسپتالوں میں پچیس سے تیس ہزار روپے خرچہ کرکے آپریشن کرواتے تھے لیکن اب سول اسپتال عمرکوٹ میں بلکل مفت میں ہرنیا بیماری کا علاج اور آپریشن کیا جائے گا،ڈاکٹرسلیم شیخ نے بتایاکہ ہماری کوشش ہے کہ ڈسٹرکٹ سول اسپتال عمرکوٹ میں تمام تر بیماریوں کا علاج اور آپریشن کیے جائیں تاکہ عوام کو صحت کی زیادہ سے زیادہ بنیادی سہولیات حاصل ہو جیسا کہ ہرنیا بیماری کا اب مکمل اور مفت علاج یہاں پر ہی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں دن رات محنت کرکے ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہاہوں،عوام اور میڈیا میرا ساتھ دے۔اس موقع پر ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر جام کمبار ڈاکٹرسید معزز علی شاہ اور سرجن ڈاکٹر موہن کھتری نے کہاہم نیک نیتی کیساتھ کام کررہے ہیں دوسری جانب عمرکوٹ سول سوسائٹی نے ڈسٹرکٹ سول اسپتال عمرکوٹ میں غریب عوام کو علاج معالجہ کے بہتر اقدامات کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ آگے بھی ضلع بھر مریضوں کو صحت کی سہولیات مہیا کی جاتی رہیں گی