ہماری جماعت نے ہمیشہ عوام کوبحرانوں سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے ،میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد

منگل 8 مئی 2018 16:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء و میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی مضبوط اعصاب کے حامل کارکنوں کی پارٹی ہے ، ہماری جماعت نے ہمیشہ عوام کوبحرانوں سے نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے ، مستقبل میں بھی نیشنل پارٹی ویسے ہی عوام کے مسائل حل کرنے اور ان کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کردار ادا کریگی ، عوام اس بار سوچ سمجھ کر اپنا ووٹ استعمال کریں اور ایسے سیاستدانوں کو مسترد کردیں جو وقتی طور پر ان کے درمیان ہوں جب ووٹ حاصل کرلے اس کے بعد وہ عوام کا پُرسان حال تک بھی پوچھنے نہ آئیں ان خیالات کا اظہارانہوںنے خضدار میں مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

نیشنل پارٹی کے رہنماء میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ سابق صوبائی وزیر و رکن بلوچستان اسمبلی سردار محمد اسلم بزنجو کی کار کردگی آپ کے سامنے ہیں عوامی مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ جب بھی عوام کو پریشانی لاحق ہوئی تو سردار محمد اسلم بزنجو عوام کے درمیان آیا اور ان پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

عوام ایسے نمائندوں کو ووٹ دیں جو خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں اور جن کے پروگرام میں میں عوام کی مفادات کو اہمیت ملے ، نیشنل پارٹی سیاست عوامی محور میں گھومتی ہے اور ہمیشہ اعتدال پسندی ، تحمل و بردباری سے کام لیتے ہوئے نیشنل پارٹی نے صوبے میں اچھی روایات اور اچھی سیاست کو فروغ دیا ہے ، عدم تشدد جیسے فلسفے کی پیروی کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کی اوّل دن سے لیکر آج تک پالیسی میں کوئی بھی تزلزل نہیں آیا ہے ، مستقبل میں بھی نیشنل پارٹی اسی اپنے طرہ امتیاز کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی مفادات کے لئے جدوجہد کریگی ۔

متعلقہ عنوان :