توہین عدالت کی درخواست پر چیرمین کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ ڈاکٹر شہزاد عالم کو نوٹس

منگل 8 مئی 2018 16:50

لاہور۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سینئر ریسرچ آفیسر کو ترقی نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر چیرمین کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ ڈاکٹر شہزاد عالم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔جسٹس شاہد کریم نے ڈاکٹر روف احمد کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے رو برو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار بطور سائنٹفک افسر کے فرائض سرانجام دے رہا ہے، شعبے میں سینر ترین ہونے کے باوجود ترقی نہ دینا خلاف قانون ہے، درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت نے معاملہ حل کرنے کیلئے درخواست 13 مارچ کو چیئرمین کو بھجوا دی تھی، لیکن عدالت کے حکم کے باوجود نہ معاملہ حل کیا جا رہا ہے اور نہ ترقی دی گئی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ڈاکٹر شہزاد عالم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔