لاہور میں پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 17 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

منگل مئی 16:50

لاہور۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی، شہر کی تمام یونین کونسلز میں پو لیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر17 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جارہا ہے جبکہ اس پولیو مہم میں4700 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرزپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں اور پو لیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :