کسانوں میں باردانہ کی تقسیم اور گندم وصولی کا عمل جاری ہے،ڈپٹی کمشنر لاہور

منگل 8 مئی 2018 16:50

لاہور۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سمیراحمد سید نے کہا ہے کہ لاہور کے چاروں گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی تقسیم اور گندم وصولی کا عمل جاری ہے ،ان مراکز پر 80558باردانہ کو تقسیم کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ39511گندم کی بوریاں چاروں مراکز پر اب تک وصول کی جا چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ برکی سنٹر پر19299باردانہ کسانوں کو دیا جا چکا ہے، ڈی سی نے کہا کہ رکھ چھبیل سنٹر پر 15664باردانہ دیا گیاہے، انہوں نے کہا کہ کاہنہ نو میں 31453باردانہ دیا گیا ہے اور رائیونڈ میں 14142باردانہ دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ کسانوں میں ابھی بھی باردانہ کی تقسیم کا عمل جاری ہے، ڈی سی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز گندم خریداری سنٹرز پر سارے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سنٹرز پر کسانوں کے بیٹھنے ،پینے کے پانی اور دیگر انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :