پنجاب بھرمیں800ٹریفک حادثات ، 5 ا فراد جاں بحق،938زخمی

منگل مئی 16:50

لاہور۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی800 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں573 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا، ان حادثات میں360 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں05 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 380 ڈرائیوز،15کم عمرڈرائیورز، 437 مسافر اور121پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ، اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ187ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت197متاثرین کے ساتھ پہلے ، ملتان76حادثات میں 84 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد 73حادثات میں90 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل938 متاثرین میں 742 مرد اور196خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں131 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور548 افراد کی اوسط عمر 18سے 40 سال کے درمیان جبکہ 259 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے، ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں655 موٹر سائیکلز،115آٹو رکشے،66 موٹر کاریں،12مسافر بسیں،41 وین،28 ٹرک اور98 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔