ماربل سیکٹر کے فروغ سے برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ،خادم حسین

منگل مئی 16:50

لاہور۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ ماربل انڈسٹریز کی ترقی کیلئے پنجاب میں بھی ماربل سٹی کا قیام عمل میں لایا جائے، ماربل سیکٹر میں ٹیکسز کی کمی ،ویلیو ایڈیشن اقدامات سے ماربل سیکٹر کی برآمدات کا حجم بڑھے گا ،ماربل سیکٹرکو فروغ دینے، ٹیکسز میں کمی سمیت دیگر مراعات سے ماربل کا شعبہ ترقی کرے گا، ان خیالات کااظہار انہوںنے چیئرمین فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن محبوب سرکی سمیت دیگرتاجر رہنمائوں و صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،خادم حسین نے کہا کہ پنجاب میں ماربل سیکٹر کے فروغ اور مراعات سے ماربل انڈسٹری ترقی کرے گی اس لیے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی ماربل انڈسٹریز کیلئے بجلی و گیس کے نرخوں میں کمی کے ساتھ ساتھ دیگرٹیکسز کی شرح میں بھی کمی کی جائے،اس سے ماربل کی مصنوعات بیرون ملک برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگااور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔