وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،یوسف رضاگیلانی

منگل 8 مئی 2018 16:50

ملتان۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ ہوزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیںوزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

حضرت موسی پاک شہید کے 429ویں سالانہ عرس کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاست میں تشدد کا کلچر افسوس ناک ہے، وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں، سیاست ایک خدمت ہے اور خدمت میں تشدد نہیں ہوتا، ایک سوال کے جواب میں یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ ہم نے وفاداری تبدیل نہیں کی، انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی لیہ میں جو جلسہ کرنے جارہی ہے وہ اس علاقے میں سابقہ جلسوں کے ریکارڈ توڑ دیگا۔