ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی ملاوٹ شدہ اور ناقص اشیاء خوردونوش کے خلاف مہم جاری،

منگل 8 مئی 2018 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی ملاوٹ شدہ اور ناقص اشیاء خوردونوش کے خلاف مہم جاری ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی نے ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش کی کوالٹی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

مہم کے دوان فوڈ اور ہیلتھ ٹیموں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر ایک ریسٹورنٹ جزوی طور پر سیل کیا ہے اور ڈرگ انسپکٹر اسلام آباد نے ایک ڈرگ آئوٹ لیٹ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سیل کیا ہے۔

ٹیموں نے کل 141 فوڈ آئوٹ لیٹس کی چیکنگ کی ہے اور 25 فوڈ آئوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش جبکہ 41کو نوٹس جاری کئے ہیں۔ 60 پیکٹس تارا نسوار ضبط کی ہے، 11 سیمپل لیبارٹری بھجوائے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام فوڈ آئوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفظان صحت کے قوانین کی پابندی کریں اور ورکرز کی باقاعدہ ویکسینیشن کرائیں ۔

متعلقہ عنوان :