پولیو کے خلاف مہم کے پہلے دن اسلام آباد میں کل ایک لاکھ تین ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے

منگل مئی 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) پولیو کے خلاف مہم کے پہلے دن اسلام آباد میں کل ایک لاکھ تین ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے۔ اسلام آباد کے دیہی او ر شہری علاقوں میں پولیو کے خلاف مہم کا 7 مئی سے آغاز ہو گیا ہے اور مہم کے دوران کل1472 ٹیمیں 333970 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے اسلام آباد کو 60زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔

40 زون میں یہ مہم 10 مئی تک جاری رہے گی جبکہ 20 زون میں یہ مہم 13مئی تک جاری رہے گی۔ چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی نے ہدایت کی ہے کہ مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو سے بچائو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ سی ڈی اے کی 750 ٹیمیں شہری علاقوں اور دیہی علاقوں میں آئی سی ٹی انتظامیہ کی 722 کام کر رہی ہیں اور تمام ایریاز کو کو ر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :