Live Updates

پیپلز پارٹی نے کراچی میں ریاستی غنڈا گردی کی بد ترین مثال قائم کردی ‘اعجاز احمد چوہدری

آئندہ پیپلز پارٹی کا پوری ملک سے صفایا ہو جائیگا ، کراچی میں تحریک انصاف کے کیمپ اکھاڑنے کی شدید مذمت

منگل 8 مئی 2018 17:22

پیپلز پارٹی نے کراچی میں ریاستی غنڈا گردی کی بد ترین مثال قائم کردی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں ریاستی غنڈا گردی کی بد ترین مثال قائم کردی ہیں ، پیپلز پارٹی کو اپنی شکست دیکھ کر پی ٹی آئی کی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی ، آئندہ پیپلز پارٹی کا پوری ملک سے صفایا ہو جائے گا ، کراچی میں تحریک انصاف کے کیمپ اکھاڑنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے ، زرداری مافیا نے عوام کا خون چوس لیا ہے ، پیپلز پارٹی کو اوچھی حرکتیں زیب نہیں دیتی ، کراچی میں جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے ۔

گزشتہ روز پارٹی رہنما شیخ محمد حسین کی رہائش گاہ این اے 133کی یوسی 232ٹائون شپ میں فیاض بھٹی کے ہمراہ کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم ٹو بننے کی کوشش نہ کرے، اتنا ظلم کرو جتنا کل کو برداشت کر سکو ، نہتے کارکنان اور پارٹی رہنمائوں کو پولیس سے ملکر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، سندھ حکومت کی ریاستی دہشت گردی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اصغر خان کیس دوبارہ کھولے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم امید کرسکتے ہیں کہ پتہ چل جائے گا کہ ماضی میں نواز شریف اور دیگر کس خلائی مخلوق کے سیاسی کھلاڑی بنے ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

کارنر میٹنگ میں احسن ، خالد قریشی ، ولید ساجد ، محمد نوا ز ، قیصر جاوید بٹ ، ساجد بخاری ، ضمیر خان ، فاروق گجر ، فہیم خان حافظ ذوہیب ، خرم شہزاد موجود تھے ۔بعدازاں اعجاز احمد چوہدری نے ایم ایل اے غلام محی الدین کے ہمراہ حاجی طارق نعیم کے بیٹے ابو بکر طارق کی شادی میں شرکت کی اور دولہا دلہن کو شادی کی مبارک باد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات