ملٹری پولیس سکول ڈی آئی خان کی14 رکنی آفیسرز وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر؛ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورآٹو میٹک نمبر پلیٹ ریکگنائزشن سسٹم بارے بریفنگ دی گئی

منگل مئی 17:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) ملٹری پولیس سکول ڈیرہ اسماعیل خان کے افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے آپریشن کمانڈر ایس پی محمد نوید نے افسران کی14رکنی وفد کو ادارے کے مختلف شعبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ملٹری پولیس سکول کے زیر تربیت افسران کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ویڈیو کنٹرول سنٹر، ایمرجنسی 15کال سینٹر اور ڈسپیچ کنٹرول سینٹر کا دورہ کروایا گیا۔ اس موقع پر وفد کے شرکاء کو اتھارٹی میں استعمال ہونے والے ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورآٹو میٹک نمبر پلیٹ ریکگنائزشن سسٹم بارے بریف کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کی موجودہ صورتحال میں سیف سٹیز منصوبے کی افادیت مزید بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے سیف سٹیز پراجیکٹ میں گہر ی دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ ادارے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل دید ہے۔ ملٹری پولیس سکول کے افسران کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز پراجیکٹ سکیورٹی انتظامات کے لیے نہایت موثرہے۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی میںبین الاقوامی معیار کے جدیدسکیورٹی پروٹوکولز کا استعمال خوش آئیند اور حوصلہ افزاء ہے۔ دورے کے اختتام پردونوں اداروں کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :