Live Updates

تحریک انصاف نے ملک میں خطرناک کھیل شروع کر رکھا ہے ‘عزیز الرحمن چن

منگل 8 مئی 2018 17:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک میں خطرناک کھیل شروع کر رکھا ہے جس سے ملک میں گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ مل رہا ہے تحریک انصاف ہوش کے ناخن لے اور ملک و قوم کے مفادات کا خیال رکھے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں تحریک انصاف کی طرف سے پرتشدد واقعہ کے رونما ہونے اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں زدوکوب کرنے پرردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتخابات کے مقررہ وقت پر ہونے کی خواہاں ہے۔

ملک میں ترقی اور امن، جمہوریت اور سیاسی استحکام میں ہی پنہاں ہے ترقی و خوشحالی اور امن لانے کے لئے ملک میں جمہوریت کو مضبوط اور سیاسی استحکام لانا ہو گا محاذ آرائی اور انتشار کی سیاست کو ترک کرنا ہو گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات