نئے وائرس ایس ایم ایس نے واٹس ایپ کو ہلا کر رکھ دیا

منگل 8 مئی 2018 17:24

نئے وائرس ایس ایم ایس نے واٹس ایپ کو ہلا کر رکھ دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) نئے وائرس میسج نے دنیا کی مقبول ترین پیغام رسانی ایپلی کیشن واٹس ایپ کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور اسے کلک کرنے کی صورت میں واٹس ایپ کریش کر جاتا ہے جس نے دنیا بھر میں صارفین کو شدید مشکلات شکار کردیا ہے، اسے میڈیا پر ٹیکسٹ بم کا نام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں ایک ایس ایم ایس کے ذریعے ایک نیا بگ پھیلایا جارہا ہے جس پر کلک کرنے سے اینڈرائیڈ یا آئی فون واٹس ایپ صارفین کا موبائل کریش کر جاتا ہے اور بعض اوقات موبائل کا پورا کا پورا آپریٹنگ سسٹم کریش ہو جاتا ہے۔

اس میسج کو ٹیکسٹ بم کے نام سے فاورڈ میسج کی شکل میں پھیلایا جا رہا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس پیغام میں بھی صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ میسج پر کلک کیا تو واٹس ایپ ہینگ ہو سکتا ہے۔ہینگ ہونے کی صورت میں موبائل کو ری اسٹارٹ کر کے ہی نارمل حالت میں لایا جا سکتا ہے۔واٹس ایپ نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے

متعلقہ عنوان :