اداکارہ پلک رانا کی’’ مینوں اپنا بنا ‘‘میں شاندار پرفارمنس نے شائقین کے دل موہ لئے‘شائقین داد دئے بغیر نہ رہ سکے

منگل 8 مئی 2018 17:30

اداکارہ پلک رانا کی’’ مینوں اپنا بنا ‘‘میں شاندار پرفارمنس نے شائقین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) اسٹیج اور فلم کی معروف اداکارہ پلک رانا کی’’ مینوں اپنا بنا ‘‘میں شاندار پرفارمنس نے شائقین کے دل موہ لئے‘شائقین داد دئے بغیر نہ رہ سکے۔پلک رانا آج کل شائقین کے پر زور اصرار پر الفلاح تھیٹرمیں "مینوں اپنا بنا" میں اپنے حسن کا جادو جگا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کے پروڈیو ارشد چوہدری ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں آفرین خان‘سدرہ نور‘سونیا چوہدری‘ماریہ مسکراہٹ اور دیگر ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں پلک رانا نے کہا کہ یہ سب اللہ کا فضل اور شائقین کے بدولت ممکن ہے۔میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے شائقین کو مایوس نہ کروں۔ان کا کسی سے مقابلہ نہیں ہے اور وہ سارا دھیان اپنے کام کی طرف رکھتی ہیں جس کی وجہ سے آج وہ اس مقام پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ شائقین کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں تو وہ یقینا آپ کی پرفارمنس کو داد بھی دینگے۔

متعلقہ عنوان :