سونم کپو ر کی شادی ، تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

منگل 8 مئی 2018 17:44

سونم کپو ر کی شادی ، تصاویر سوشل میڈیا پروائرل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ مہندی تقریب کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کل آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ تاہم اداکارہ نے اپنی مہندی میں پنک رنگ اورگرے کا انارکلی لباس پہنا جس میں وہ نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔اداکارہ کی مہندی میں بالی ووڈ کے بہت سے ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں جھانوی کپور، ارجن کپور، کرن جوہر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :