سٹیج عام آدمی کی تفریح کا شاندار ذریعہ ہے‘اداکارہ نشا ء بھٹی

منگل 8 مئی 2018 17:44

سٹیج عام آدمی کی تفریح کا شاندار ذریعہ ہے‘اداکارہ نشا ء بھٹی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) پرفارمرنشا ء بھٹی نے کہا ہے کہ ا سٹیج سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے ا سٹیج عام آدمی کی تفریح کا شاندار ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں نشاء بھٹی نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر میں بے شمار ڈرامے کئے ڈانس پر عبور رکھنے کے باوجود کبھی مغرور نہیں ہوئی ہر فنکار کو فن اپنا لوہامنواتا ہے سب سے بہترین منصف ناظرین ہوتے ہیں جو فیصلہ کرتے ہیں کہ کس کا کام اچھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رقص ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور سٹیج کا مستقبل روشن ہے شائقین کی بڑی تعداد دوبارہ تھیٹر کا رخ کررہی ہے معیاری ڈراموں کی نمائش سے تھیٹر کی رونقیں دوبارہ آباد ہو سکتی ہیں ۔