رنویر سنگھ اداکاری کے بعد صدا کاری کریں گے

منگل 8 مئی 2018 17:49

رنویر سنگھ اداکاری کے بعد صدا کاری کریں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) بالی وڈ کے مشہور اداکار رنویر سنگھ اپنی اداکاری کے باعث بالی وڈانڈسٹری پر چھائے ہوئے ہیں۔ وہ اب فلم میں صداکاری پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ہالی وڈ کی مشہور ترین فلم ' ڈیڈپول ٹو' کو ہندی ڈبنگ کیساتھ ہندوستان بھرمیں ریلیز کیاجائے گا۔ فلم کے ہندی ورژن میں مرکزی کردار اداکار ریان رینالڈ کے ڈیڈپول' کے مشہورکردار پر رنویر سنگھ کی آواز ریکارڈ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ رنویر ڈیڈپول ٹو' میں صداکاری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :