چین اور یورپی یونین پائیدار ترقیاتی اہداف کے فروغ کیلئے مل جل کر کام کرینگے

سالانہ ایمفوری کانفرنس میں چین کے سفیر اور یورپی کمیشن کے نائب صدر کے درمیان اتفاق

منگل 8 مئی 2018 17:49

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) یورپی یونین میں چینی مشن کے سربراہ جانگ مینگ اور یورپی کمیشن کے نائب صدر جائر کی کیٹائینگ دونوں کے درمیان پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کے بارے میں یورپی یونین اور چین کے درمیان ایک تعاون سالانہ ایمفوری کانفرنس میں اس بارے میں اتفاق پایا گیا کہ چین اور یورپی یونین کی پائیدار ترقی کے بارے میں ایک جیسی فلاسفی ہے ، کانفرنس سے اپنے کلیدی خطاب میں چانگ مینگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور یورپی یونین نے ماحول کے تحفظ کیلئے زبردست کوششیں کی ہیں اور ماحولیاتی تحفظ کو اقتصادی پیداوار اور سماجی ترقی سے مربوط کیا ہے ،چانگ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ چین میں ہر ہداف کو خصوصی کام میں منتقل کر کے ایس ڈی جیز پر عملدآمد کے قومی منصوبے کی کس طرح اشاعت کرتے ہوئے کہا 2001میں منظور کی جانے والی یورپی یونین کی پائیدار ترقیاتی حکمت عملی میں تسلیم کیا گیاہے کہ طویل المدت میں اقتصادی پیداوار ،سماجی ہم آئنگی اور ماحولیاتی تحفظ کو ساتھ ساتھ چلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین 2030کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کو ملکی حکمت عملیوں سے منسلک کر رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے جس کے لیے وسیع تر کردار کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :