معروف چینی یونیورسٹی کے سربراہ کی تلفظ کی غلطی ، جان کے لالے پڑ گئے

سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ، پروفیسر لن جیان ہو نے کم علمی کا اعتراف کر لیا

منگل 8 مئی 2018 17:49

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) چین کی ایک ممتاز یونیورسٹی کے سربراہ کی طرف سے تلفظ کی حیران کن غلطی سوشل میڈیا کے پلیٹ فورموں پر اہم موضوع بحث بن گئی ہے ،کئی ایک نے ان کی معذرت کا خیر مقدم کیا ہے لیکن دوسروں نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ کوئی ممتاز ماہر تعلیم کس طرح اس قسم کی غلطی کر سکتا ہے ، پیکنگ یونیورسٹی کے صدر پروفیسر لن جیان ہوا نے گذشتہ جمعہ کو یونیورسٹی کی 120سالگرہ کے موقع پر تقریر کے دوران ’’ہانگ ہوچائی‘‘کا تلفظ غلطی سے ’’ہانگ ہائو چائی ‘‘ چینی زبان میں ہانگ ہو کا مطلب مرغابیاں جبکہ چائی کا مطلب امیدیں اور خواہشیں ہیں ، ہانگ ہو چائی کا عملی طور پر مطلب مرغابی کی امید ہے جسے عزائم رکھنے والے افراد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ،تقریر کے اگلے روز یونیورسٹی کے صدر نے یونیورسٹی کے انٹرنل بولٹن بورڈ سسٹم پر طلباء سے معذرت کی ،اپنے معذرت نامے میں پروفیسر لن نے جو کہ سائنسدان ہیں نے کہا کہ انہوں غلطی کرنے کے وقت تک اس لفظ کے صیح تلفظ کا علم نہیں تھا،انہوں نے مزید کہا کہ ان کا زیادہ ادبی علم نہیں ہے کیونکہ اس نے پرائمری و سکینڈری سکول کی تعلیم جس دور میں حاصل کی وہ ثقافتی انقلاب کا دور تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا معذرت نامے کا مقصد یہ ہے کہ میری لاعلمی یا غلطی دفاع کرنے کے بجائے میرے بارے میں صیح طور پر جان سکیں ، آپ کا صدر ایسی خامی والا شخص ہے جو غلطی کر سکتا ہے، اس کے فوری بعد یہ معذرت نامہ اور سکول سوشل میڈیا پر کھلم کھلا بحث کا معاملہ بن گئے ۔

متعلقہ عنوان :