صدر پیپلز پارٹی ضلع مظفرآباد سید بازل علی نقوی کا حلقہ انتخاب کا دورہ

میرمشتاق حسین کے بھتیجے کی شادی کی تقریب میں شرکت، مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی

منگل مئی 17:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع مظفرآباد کے صدر و سابق وزیر اطلاعت و زراعت سید بازل علی نقوی کا حلقہ انتخاب کا دورہ، سید بازل علی نقوی نے چلہیان کے مقام پر سابق ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل میر مشتاق حسین کے آبائی گائوں میں ان کے بھتیجے میر فیاض کی شادی کی تقریب میں شرکت کی، بعد ازاں ضلعی صدر سید بازل علی نقوی نے حلقہ کے دورہ کے دوران مختلف مقامات پر گھر جا کر مرنے والوں کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور دلی ہمدردی کاا ظہار بھی کیا، ضلعی صدر و سابق وزیر سید بازل علی نقوی کے ہمراہ سابق ایڈمنسٹریٹر میر مشتاق حسین کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

سید بازل علی نقوی کا چلہیان پہنچے پر شاندار استقبال کیا۔