Live Updates

تنظیم اسلامی میرپور کے زیر اہتمام درس قرآن حکیم کے ماہانہ سلسلے کا ماہ مئی کا پروگرام 9مئی کو ہوگا

منگل 8 مئی 2018 17:58

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) تنظیم اسلامی میرپور کے زیر اہتمام اکبر پبلک لائبریری کے اشتراک سے ہونیوالا درس قرآن حکیم کے ماہانہ سلسلے کا ماہ مئی کا پروگرام ان شاء اللہ بتاریخ ۹مئی بروز بُدھ بعد نماز مغرب اکبر پبلک لائبریری عقب سلیکٹ اینڈ سیو (بالمقابل گرلز ڈگری کالج علامہ اقبال روڈ میرپور ) منعقد ہو رہا ہے اس موقع پر تنظیم اسلامی حلقہ پوٹھوہار ۔

پنجاب کے امیر محترم جناب مشتاق حسین صاحب فکر آخرت کے سلسلے کا تیسر تیسرا ایمان بالآخرہ کے موضوع پر دیں گے ۔

(جاری ہے)

اسلامیان میرپور سے جوق در جوق اس پروگرام درس میں بروقت شرکت کی استدعا ہے۔ دریں اثنا استقبال رمضان المبارک کے سلسلہ میں کشمیر اسلامک سنٹر میں ایک پروگرام 15مئی بروز منگل بعد نماز مغرب منعقد ہو گا جس میں بھی احباب اور اسلامیان میرپور کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

کشمیر اسلامک سنٹر ڈسٹرکٹ کورٹس میرپور کے بالکل سامنے افتخار پلازہ کی دوسری منزل پر واقع ہے۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبر 0345-5806450 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔شہری فیس بک پر کشمیر اسلامک سنٹر کی سرگرمیوں کی اطلاع اور مستند دینی معلومات کے حصول کے لیے ادارہ کے پیج facebook/kashmirislamiccentre کو لائیک کرسکتے ہیں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات