اے آئی او یو۔ آئی سی آر ایس کے مابین" ریسرچ اینڈ پبلیکیشن"کے شعبوں میں معاہدہ

معاہدے سے دونوں ممالک کے اِن اداروں کے مابین باہمی تعاون کے مزید راستیں کھلیں گے انڈونیشیا سفارتخانے کے سینئر ڈپلومیٹ ،ْ واسوانو سوریو ہتوومو

منگل 8 مئی 2018 18:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) انڈونیشن کنسورشیم برائے مذہبی مطالعہ )آئی سی آر ایس(اورفیکلٹی آف عربی و علوم اسلامیہ ،ْ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی )اے آئی او یو(کے مابین باہمی مفادات کے معاہدے پر گذشتہ دن دستخطوں کی تقریب یونیورسٹی کے کونسل ہال میں منعقد ہوئی۔معاہدے کی دستاویز پر آئی سی آر ایس کی جانب سے ڈاکٹر ڈکی سوفجان (Dr. Dicky Sofjan)نے جبکہ اے آئی او یو کی جانب سے فیکلٹی آف عربی و علومہ اسلامیہ کے ڈین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی نے دستخط کئے۔

تقریب کی صدارت وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کی۔معاہدے کے مطابق پاکستان۔انڈونیشاء کے ان اداروں کے مابین اس معاہدے کے تحت فیکلٹی اور طلبہ کا باہمی تبادلہ ہوگا ،ْ ریسرچ اور معاشرے کے لئے مفید منصوبوں میں دو طرفہ تعاون ہوگا ،ْ مشترکہ ورکشاپس اور کانفرنسسز منعقد کی جائیں گی اور دونوں ادارے مشترکہ اشاعتوں کا اہتمام کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے انڈونیشا سفارتخانے کے نمائندہ ں کو مشترکہ سالانہ ریسرچ کانفرنس منعقد کرنے ،ْ کانفرنس میں پیش کردہ مقالوں میں سے بہترین مقالوں کو کتاب کی شکل میں پرنٹنگ ،ْ یونیورسٹی کے سیمینارز میں انڈونیشن مقررین کی شرکت ،ْ تعلیمی پروگرامزکا باہمی تبادلہ اور یونیورسٹی کے کمپیریٹیو ڈپارٹمنٹ کے لئے پروگرامز میں آئی سی آر ایس کی معاونت جیسے اقدامات کو شامل کرنے کی تجویز دی۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ پاکستانی قوم انڈونیشیا کے عوام کے لئے دلوں میں محبت رکھتے ہیں اور ا،ْن کا ادب واحترام کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے اداروں کے مابین دو طرفہ تعاون دونوں ممالک کو سماجی و اقتصادی میدان میں درپیش مسائل پر قابو پانے میں مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عریبک اینڈ اسلامک سٹڈیز کے میدان میں اوپن یونیورسٹی کی معیاری اور اعلیٰ تعلیمی پروگرامز میں داخلہ حاصل کرنے پر یونیورسٹی انڈونیشن طلبہ کی حوصلہ افزائی کرے گی اور اُن کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

انڈونیشا کے مذہبی سکالرز کے وفد نے فیکلٹی آف عربی و علوم اسلامیہ کے ساتھ ورکنگ پارٹنر شپ کو مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ مفاہمت کی یاداشت پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈونیشیا سفارتخانے کے سینئر ڈپلومیٹ ،ْ واسوانو سوریو ہتوومو(Wisnu Suryuo Hutomo) نے کہا کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے اِن اداروں کے مابین باہمی تعاون کے مزید راستیں ہموار ہونگے۔انہوں نے اسلامک سٹڈیز کے میدان میں اوپن یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات کو شانداز الفاظ میں سراہا۔شعبہ بین الاقوامی تعاون کے انچارج ڈاکٹر زاہد مجید نے یونیورسٹی کی پروفائل پر تفصیلی پریذنٹیشن دی۔