کوٹلی‘المصطفیٰ ویلفئیر سو سائٹی کے زیر اہتمام چھٹااجتماعی شادیوں کا پروگرام

منگل 8 مئی 2018 18:06

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) المصطفیٰ ویلفئیر سو سائٹی کے زیر اہتمام چھٹااجتماعی شادیوں کا پروگرام کو ٹلی میں منعقد ہوا۔اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب میں بچیاں پیا گھر سدھار گئیں ۔تقریب کے مہمان خصو صی سابق ایم این اے عثمان خان نوری تھے۔صدارت حافظ مقصودضلعی صدر ،جبکہ حافظ شفیق مرکزی جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر جہانگیر ،بابر محمود بیگ صدر مغل ایسو سی ایشن ،سید نظر بخاری ،حافظ سلیم اختر ،صفدر مصطفائی،پروفیسر مشتاق،ملک منظور ساجد اور دیگر مہمانان گرامی بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان خان نوری نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفئیر سو سائٹی کراچی سے کشمیر تک دکھی انسانیت کی خدمت پر مامور ہے۔پاکستان کے بڑے بڑے شہروں میں اجتماعی شادیوں کے علاوہ دیگر کاموں میں انسانیت کا ہاتھ بٹا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

حضورنبی کریم ؐ نے فرمایا کہ والدین اپنا قیمتی اثاثہ بیٹیاں آپ کے حوالہ کر رہی ہیں ۔مرد کی شان ہو تی ہے کہ وہ اپنی بیویوں کا خیال رکھتے ہیں ۔

المصطفی ٰ ویلفئیر سو سائٹی اپنے ان بہنوں اور بھائیوں کو ہمیشہ اپنا فیملی ممبر سمجھتی ہے ۔آج افرا تفری کے اس عالم میں دوسروں کے لئے وقت نکالنا بہت مشکل ہو گیا ہے ۔نفسا نفسی کے دور میں دوسروں کے دکھ درد کو سمجھنا بڑی عبادت ہے ۔اس نیکی کے کام میں جو لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اللہ پاک قدم قدم ان کے کاروبار عزت جان اور مال میں خیر و برکت فرمائے۔کو ٹلی ایک خوبصورت شہر ہے ۔یہاں کے لوگوں کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے ۔ہر سال اجتماعی شادیوں کے زریعے لوگوں کے گھر بسانا اس سے بڑی نیکی اور کیا ہو سکتی ہے ۔