کو ٹلی میں موسلا دھار بارش ‘مئی میں دسمبر کا سماں‘ عوام نے سجدہ شکر ادا کیا

منگل 8 مئی 2018 18:06

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) کو ٹلی میں موسلا دھار بارش مئی میں دسمبر کا سماں ،عوام نے سجدہ شکر ادا کیا۔کئی ماہ سے خشک سالی اور پانی کی شدید قلت کے باعث عوام الناس پریشان تھے۔

(جاری ہے)

کسانوں کے چہرے بھی مر جھائے ہو ئے تھے ۔حالیہ بارش سے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے ۔قریب رمضان میں اللہ کی خاص برکت اور عنائت ہے۔شہری بارش کے سہانے موسم سے بھر پور لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔کئی ایک جگہوں پر گرم کپڑوں کی ضرورت محسوس کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :