Live Updates

مسلم لیگ (ن) کوٹلی کو جھٹکا ‘متحرک لیگی رہنماء پروفیسر حبیب ملک پی ٹی آئی میں شامل

منگل 8 مئی 2018 18:07

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کوٹلی کو جھٹکا ۔متحرک نون لیگی راہنماء امیدوار اسمبلی یوسف ملک ایڈووکیٹ کے دست راست پروفیسر حبیب ملک پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے،پروفیسر حبیب ملک نے کہا کہ الیکشن 2016میں تبدیلی کی غرض سے نون کا ساتھ دیا تھا،مگر دوسال گزر گئے راجہ فاروق حیدر اور ان کی ٹیم دعوں اور نعروں کے سواء کچھ نہ کر پائی گڈ گورننس کے نعرے لگا کر لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا۔

(جاری ہے)

مفاد پرست اور درباری نہیں ہوں کہ لوگوں کے حقوق کا سودا کروں۔عمران خان کے پروگرام سے متاثر ہوں اور حقیقی تبدیلی کے لئے عمران خان کی تحریک انصاف میں شامل ہو گیا ہوں۔جہاں ضمیر مطمین ہے۔یاد رہے حبیب ملک کا شمار حلقہ ایک کے متحرک اور با صلاحیت نوجوانوں میں ہوتا ہے، جن کی شمولیت سے تحریک انصاف کو حلقہ ایک میں بھرپور تقویت ملے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات