ہٹیاں بالا‘مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء مولوی مشتاق اعوان کے فرزند اخلاق احمد رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے

منگل 8 مئی 2018 18:07

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن)کے مرکزی راہنماء مولوی مشتاق اعوان کے فرزند اخلاق احمد رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے ان کی دعوت ولیمہ میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان سمیت سیاسی سماجی مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے گزشتہ روز جہلم ویلی حلقہ انتخاب میں مسلم لیگ(ن)کے سینئر راہنماء مولوی مشتاق اعوان کے فرزند کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے لیئے ان کے گھر پہنچ گئے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کا چناری اندراسیری پہنچنے پر کارکنان مسلم لیگ(ن)عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان مسلم لیگی راہنماء مولوی مشتاق کے فرزند کو رشتہ ازواج میں منسلک ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین،ایس پی جہلم ویلی چوہدری ذوالقرنین سرفراز،پی ایس او ٹو وزیراعظم بدرمنیر،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان،کوآڈنیٹر ریڈکریسنٹ سیدزاہد ہمدانی،ٹھیکدار حاجی امیرخان،ٹھیکدار راجہ راشدمحمود،سمیت سیاسی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی اس دوران وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے عوامی مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لیئے فوری احکامات بھی جاری کیئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کے سینئر راہنماء مولوی مشتاق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے اس سخت موسم میں آکرمجھے اور میرے خاندان کو جو عزت بخشی وہ میں ساری زندگی فراموش نہیں کرسکتا وزیراعظم کی دوافتادہ علاقہ چناری اندراسیری آمد علاقہ کے لیئے باعث اعزاز ہے جس پر میں وزیراعظم اور جملہ مہمانان کا مشکور ہوں ۔

متعلقہ عنوان :