پاکستان کشمیریوں کی امیدوں اور امنگوں کا مرکزہے ‘تمام کشمیری پاکستان کو اپنی منزل سمجھتے ہیں مظبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے ‘محمد نواز شریف کشمیری قوم کے محسن ہیں

وزیرجنگلات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سر دارمیر اکبر خان کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 8 مئی 2018 18:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) وزیرجنگلات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سر دارمیر اکبر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی امیدوں اور امنگوں کا مرکزہے تمام کشمیری پاکستان کو اپنی منزل سمجھتے ہیں مظبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے میاں محمد نواز شریف کشمیری قوم کے محسن ہیں ‘موجودہ حکومت قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے ویثرن کے مطابق آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا جھال بچھا رہی ہے پاکستان مسلم لیگ ن تحریک آزادی کشمیر کی نگہبان ہے اور مظلو م کشمیر ی عوام کی مکمل آزادی تک ان کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی اور کشمیر یوں کی مکمل آزادی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا وزیر جنگلات نے کہا کہ بھارت کشمیر میں مظلوم کشمیر یوں پر ظلم وستم کے پہاڑ ڈھارہا ہے اور کشمیریوں کی آزادی کے حوالے سے اقوام متحدہ میں منظور شدہ قراردادوں سے انحراف کررہاہے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج تحریک آزادی کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کرکے سیز فائر کی خلاف ورزی کررہی ہے بھارت کا یہ ظلم وستم کشمیریوں کو آزادی کی نعمت سے روک نہیں سکتا کشمیریوں کو آئے روز قربانیاں دے کر آزادی کی تحریک کو زندہ رکھے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ کشمیر یوں کی اس عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں جو بھارتی مظالم برداشت کرکے بھی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں انھوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھائونی میں تبدیل کررکھا ہے اور نہتے مسلمانوں کی نسل کشی اور بھارتی فوج کی درندگی نے پوری دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں آج پوری دنیا میں بسنے والے کشمیر ی بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا منشور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطحپر اجاگر کرنا ہے اور مظلو م کشمیر یوں کے ساتھ شانہ بشانہ رہے کر ان کو آزادی کی نعمت سے مالا مال کروانے میں ان کا ساتھ دینا ہے ۔