جامعہ کشمیر میں طلبہ کو معیاری تعلیم مہیا کی جارہی ہے،ڈاکٹر عائشہ سہیل

وائس چانسلر کی سربراہی میں تمام شعبہ جات یونیورسٹی کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں،ڈین آرٹس کی بریفنگ

منگل مئی 18:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) جامعہ کشمیر کا ملک کی جامعات میں نمایاں مقام ہے،آزاد کشمیر میں طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل نے پشاور یونیورسٹی کے شعبہ انٹر نیشنل ریلیشن میں زیر تعلیم طلبہ کو جامعہ کشمیرآمد پر ایک بریفنگ کے دوران کیا۔

ترجمان جامعہ کشمیر کے مطابق ڈاکٹر مہناس مجید سربراہ انٹرنیشنل ریلیشن پشاور یونیورسٹی کی سربراہی میں طلبہ نے آزاد جموںوکشمیر یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ مطالعاتی وفد کا جامعہ کشمیر آمد پر ڈین آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل ،آفیسر تعلقات عامہ قاضی ظہور احمد اور سید شجاعت علی کاظمی نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل نے وفد کو جامعہ کشمیر میں تعلیمی و تحقیقی امور پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وفد نے جامعہ کشمیر میں 8اکتوبر 2005کے زلزلہ میں شہید ہونے والے طلبہ کی یادگارکا دورہ بھی کیا اور شہدائے زلزلہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل نے وفد کی سربراہی کرنے والی چیئرپرسن ڈاکٹر مہنانس مجید کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر انڈین آرمی کے مظالم سے متعلق استفسار کیا گیا،جس کے جواب میں ڈین فیکلٹی آف آرٹس نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں، بین الاقوامی برادری کو مسئلہ کشمیر کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق حق خودارادیت دلانے کیلئے عالمی توجہ مبذول کرانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔