ای سی سی کا رمضان المبارک کے دوران چینی کے وافر ذخیرہ کی دستیابی پر ا ظہار طمینان

ملک میں ماہانہ 0.433 ملین میٹرک ٹن مصرف کے حساب سے 4.35 ملین میٹرک ٹن چینی کا ذخیرہ موجودہے،ای سی سی

منگل 8 مئی 2018 18:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان المبارک کے دوران چینی کے وافر ذخیرہ کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا ، کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک میں ماہانہ 0.433 ملین میٹرک ٹن مصرف کے حساب سے 4.35 ملین میٹرک ٹن چینی کا ذخیرہ موجودہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ای سی سی کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔

ای سی سی نے رمضان المبارک کے دوران چینی کی دستیابی کے بارے میں وزارت تجارت کی رپورٹ پر غور کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں ماہانہ 0.433 ملین میٹرک ٹن مصرف کے حساب سے 4.35 ملین میٹرک ٹن چینی کا ذخیرہ موجودہے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان المبارک کے دوران چینی کے وافر ذخیرہ کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔