گذشتہ ماہ افغان فورسز کی بمباری میں23بچوں سمیت 107افراد زخمی یا ہلاک ہوئے، رپورٹ اقوام متحدہ

منگل مئی 18:15

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں افغان فورسز کی بمباری میں23بچوں سمیت 107افراد زخمی یا ہلاک ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ افغان فورسز کی بمباری میں 107 بچے اور مرد زخمی یا ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ افغان فورسز کی بمباری کے نتیجے میں ایک سو سات افراد زخمی یا ہلاک ہوئے تھے۔

ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد تیس بتائی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ افغان فورسز نے قندوز کے مضافات میں منعقدہ ایک مذہبی تقریب کو نشانہ بنایا تھا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں افغان سکیورٹی فورسز کی اس نئی اسٹریٹجی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، جو امریکا کے ساتھ مل کر بنائی گئی ہے۔ اسی حکمت عملی کے تحت طالبان کے خلاف فضائی حملوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔