امریکی صدر یروشلم میں سفارتخانے کے افتتاح میں شریک نہیں ہوںگے،وفد نائب وزیر خارجہ کی سربراہی میں شرکت کرے گا

منگل 8 مئی 2018 18:18

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یروشلم میں سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے، امریکی وفد نائب وزیر خارجہ کی سربراہی میں شرکت کرے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ یروشلم میں ملکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق 14 مئی کو ہونے والی اس تقریب میں ایک امریکی وفد نائب وزیر خارجہ کی سربراہی میں اسرائیل پہنچے گا۔ اس وفد میں امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیرڈ کٴْشنر بھی شامل ہوں گے۔ بین الاقوامی احتجاج کے باوجود گزشتہ روز یروشلم میں امریکی سفارت خانے کے روڈ سائن نصب کر دیے گئے تھے۔