چینی وزیر اعظم کا تاریخی دورہ جاپان،چین جاپان دوستی کا 40سالہ جشن منایا جائے گا

منگل 8 مئی 2018 18:18

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) چینی وزیر اعظم اپنے تاریخی دورے پر جاپان پہنچ گئے،لی کھی چھیانگ اور جاپانی صدر مابین ملاقات کل (بدھ) کو ہو گی،چین جاپان دوستی کا 40سالہ جشن بھی منایا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزیراعظم 8 برس بعد پہلی مرتبہ جاپان پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

لی کیچیانگ کا استقبال جاپانی بادشاہ اکیہوٹو نے کیا۔ بدھ کے روز وہ جاپانی وزیراعظم شینزو آبے اور جنوبی کوریائی صدر مون جے ان سے ملاقات کریں گے۔ ان تین رہنماؤں کی مشترکہ ملاقات کا مرکزی موضوع شمالی کوریا ہوگا۔ رواں برس چین اور جاپان اپنی دوستی کے معاہدے کا 40 سالہ جشن بھی منائیں گے۔ تاہم ماضی کی جنگ کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات ابھی تک مشکلات کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :