ٹیکسلا سے گوتم بدھا کے مقدس نوادرات کی سری لنکا کے ضلع کورو نیگالا میں نمائش

منگل 8 مئی 2018 18:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان کے تاریخی شہر ٹیکسلا سے گوتم بدھا کے مقدس نوادرات کی منگل کو سری لنکا کے ضلع کورو نیگالا میں نمائش کی گئی۔

(جاری ہے)

مقدس نوادرات چیئرمین اربن کونسل کولی یاپیتا لکشمن ادیکارا نے وصول کیں۔ بعد ازاں مقدس نوادرات انورادھا پورا لے جائی جائیں گی جہاں (آج) بدھ 9 اور جمعرات 10 مئی تک مقدس نوادرت کی عام لوگوں کی زیارت کیلئے رکھی جائیںگی۔ مقدس نوادرات 13 مئی کو واپس کولمبو لائی جائیں گی جہاں 16 مئی تک نمائش جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :