وفاقی کابینہ کی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کی پرزور مذمت، جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی

منگل 8 مئی 2018 18:30

وفاقی کابینہ کی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کی پرزور مذمت، جلد صحت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) وفاقی کابینہ نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ کابینہ نے وزیر داخلہ احسن اقبال کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔