پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کے سی ای اوکی والدہ کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس

منگل مئی 18:30

لاہور۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ میں صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہیڈ ہیومن ریسورس راجہ عبدالجبار، ہیڈ بزنس ڈیویلپمنٹ اسرار الحق، ہیڈ جنرل ایڈمنسٹریشن اظہر جمیل بٹ، ہیڈ آڈٹ طارق جاوید ڈوگر، ہیڈ لیگل ناصر عباس گردیزی، چیف فنانشل آفیسر زاہد منصور، ہیڈ آپریشن شیخ اعجاز شبی، ہیڈ کیڈ حق نواز، زونل ہیڈ لاہور چودھری بشیر احمد بجاڑ، پی او آر بینک محمد اظہر عزیز مغل اور بینک سٹاف نے شرکت کی، اس موقع پر مرحومہ کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :