پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ رائونڈ کے پہلے روز 8 کھلاڑیوں نے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

منگل 8 مئی 2018 18:30

پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ رائونڈ کے پہلے روز 8 کھلاڑیوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ رائونڈ کے پہلے روز 8 کھلاڑیوں نے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ایونٹ کا دوسرا رائونڈ (آج) بدھ کو کھیلا جائے گا۔ منگل کو پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ منگل کو مصحف علی سکواش کمپلیکس میں شروع ہو گیا۔

پہلے روز 8 کھلاڑیوں نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ کوالیفائنگ رائونڈ کے پہلے روز پاکستان کے ظاہر شاہ نے ذیشان زیب کو 11-5، 11-7 اور 11-5 سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں بلال ذاکر نے محمد عبدالقادر کو 11-6، 11-9 اور 11-3 جبکہ تیسرے میچ می-ں نعمان خان نے محمد فرحان ہاشمی کو 7-11، 11-6، 11-4 اور 11-8 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

چوتھے میچ میں دانش اطلس نے مہران جاوید کو 11-3، 11-2 اور 12-10 سے مات دی۔

پانچویں میچ میں حارث اقبال نے کاشف آصف کو 11-6، 11-8 اور 15-13 سے شکست دی۔ چھٹے میچ میں محمد فرحان نے عزیر شوکت کو 5-11، 11-9، 11-9، 8-11 اور 11-9 سے شکست دی۔ ساتویں میچ میں اقتدار خان نے حسیب تاج کو 11-5 ، 11-6 اور 11-7 جبکہ آٹھویں اور آخری میچ میں منصور زمان نے عبدالمالک کو 15-13، 13-11 اور 11-8 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ایونٹ کا دوسرا کوالیفائنگ رائونڈ (آج) بدھ کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا مین رائونڈ 10 سے 13 مئی تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ مین ایونٹ کیلئے انعامی رقم 10 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ خواتین ایونٹ کیلئے 50 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ خواتین 16 کھلاڑی براہ راست مین رائونڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :