حکومت پوری طاقت کے ساتھ دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہی ہے، رانا محمد افضل

موثر حکومتی اقدامات سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے،احسن اقبال پختہ، عظیم سیاستدان، حملہ المناک واقعہ ہے، انٹرویو

منگل 8 مئی 2018 18:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت پوری طاقت کیساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے،موثر حکومتی اقدامات سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، احسن اقبال پختہ اور عظیم سیاستدان، حملہ المناک واقعہ ہے۔ایک انٹرویو میں وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے موثر و کارآمد اقدامات کی وجہ سے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ احسن اقبال پر ہونے والے حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک المناک واقعہ تھا جو قابل مذمت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال اس ملک کے ایک پختہ اور عظیم سیاستدان ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت نے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے نہ صرف ٹھوس اقدامات اٹھائے بلکہ دہشت گردوں کی کمر توڑ کے رکھ دی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ختم نبوتؐ پر پختہ یقین رکھتی ہے۔