انٹرڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چمپئن شپ، جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں انتظامات کا جائزہ

چمپئن شپ کیلئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں ،افتتاحی تقریب یادگار ہوگی‘ڈائریکٹرایڈمن جاوید چوہان

منگل 8 مئی 2018 18:41

انٹرڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چمپئن شپ، جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام 12سی15مئی تک ہونے والی انٹرڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چمپئن شپ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈائریکٹرایڈمن جاوید چوہان اور ڈائریکٹرسپورٹس محمد انیس شیخ کی سربراہی میںافسران نے جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا ہے ۔اس موقع پر ڈائریکٹرایڈمن جاوید چوہان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب یادگار ہوگی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامرجان کی ہدایات کے مطابق باکسنگ کے فروغ کیلئے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حفیظ بھٹی ، بین الاقوامی ریفری ارشد جاوید قریشی ، اقبال شاہداورطارق گجربھی موجود تھے۔ ڈائریکٹرسپورٹس محمد انیس شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب کی باکسنگ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کثیر تعداد میں خواتین باکسرز بھی حصہ لے رہی ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نوجوان باکسرز کو اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوانے کا بہترین موقع فراہم کر رہا ہے، دو روزہ ٹرائلز میں مرد وخواتین باکسرز کا چناؤ میرٹ پر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :