عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے ،تاخیر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، طارق بشیر چیمہ

پانچ سال حکومت میں بیٹھ کر اب علیحدگی اختیار کرنا درست نہیں ایسا کام لوٹے ہی کرسکتے ہیں ، میڈیا سے گفتگو

منگل 8 مئی 2018 18:41

ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018ء مقررہ وقت پر ہونگے ،تاخیر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پانچ سال حکومت میں بیٹھ کر اب علیحدگی اختیار کرنا درست نہیں ایسا کام لوٹے ہی کرسکتے ہیں ،کیا علیحدہ ہونیوالوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں قومی اسمبلی کے فلور پر جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے قرارداد پیش کی یا اس مسئلہ پر بات کی ہے۔

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے جنوبی پنجاب کے اراکین نے صوبہ جنوبی پنجاب کو جواز بنا کر پارٹی چھوڑی،کیا انہوں نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران قومی اسمبلی کے فلور پر جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے ایک لفظ بولا ہے یا اس حوالے سے قرار داد ایوان میں پیش کی یہ قومی اسمبلی کے ریکارڈ سے واضح کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب موجودہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے میں ایک ماہ رہ گیا تھا اب ان کو صوبہ جنوبی پنجاب کیسے یاد آیا انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے تاخیر کی کوئی وجہ نہیں کیسے التواء ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنمائوں اور ورکروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے اور ایک دوسرے کے خلاف سیاسی پوائنٹ سکورنگ جمہوری روایت کے اندر ہونا چاہئے۔