کراچی پولیس کی کارروائیاں ،6ملزمان گرفتار ،نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

منگل مئی 18:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، پولیس نے مختلف علاقوں سے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیاجبکہ نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر پولیس نے ایم اے جناح روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کرمنلزکاشف اورمرتضی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے ،،پولیس کے مطابق ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل لائنز ایریا سے چھینی گئی تھی ،،، اقبال مارکیٹ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ،ملزم کے قبضے سے اسلحہ ،چھینے گئے موبائل فون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ،،،ادھر پی آئی بی پولیس نے پرانی سبزی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں زمان اور بابر کو گرفتار کر لیا ،،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ سمیت دیگر نوعیت کے مقدمات درج ہیں ،، سعود آباد پولیس نے ملزم تنویر کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے ،،،دوسری جانب نارتھ ناظم آباد شاد مان ٹان چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔