فلسطینی شہری کے قاتل اسرائیلی فوجی کی رہائی کا امکان

منگل 8 مئی 2018 18:44

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) فلسطینی شہری عبدالفتاح الشریف کے قاتل اسرائیلی فوجی ایلور عزریہ کی جمعرات کو رہائی کا امکان ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ عزریہ کی قید کے ختم ہونے کے ایک روز بعد سامنے آسکتا ہے۔

(جاری ہے)

عزریہ کو پہلے ہی دی جانیوالی ہلکی سزا کو اسرائیلی فوج کا پیرول بورڈ ایک تہائی کم کرچکا تھا۔عزریہ کو اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کیلئے رہائی کی مقررہ تاریخ سے قبل ہی رہا کردیا جائیگا۔ اس کے خاندان کے مطابق عزریہ کی رہائی کی خوشی میں منعقد کردہ تقریب میں سینکڑوں افراد شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :