یوم نکبہ کے موقع پر بیت المقدس میں فلسطینی سفارتخانے کی منتقلی شرمناک عمل ہے،مصطفی البرغوثی

فلسطینی عوام فلسطینی عوام انتفاضہ کیلئے اٹھ کھڑی ہو،سیکرٹری جنرل قومی پروگریسو موومنٹ

منگل مئی 18:44

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) فلسطین کی قومی پروگریسو موومنٹ کے سیکریٹری جنرل مصطفی البرغوثی نے اگلے ہفتے فلسطینی نکبہ کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر عوامی انتفاضہ کی تحریک چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

البرغوثی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے 1948 کے نکبہ کے موقع پر بیت المقدس میں فلسطینی سفارتخانے کی منتقلی ایک شرمناک عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیا جانا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور ایک جنگی جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام انتفاضہ کیلئے اٹھ کھڑی ہو۔

متعلقہ عنوان :