بلاول بھٹوکاحکیم سعید گراؤنڈ کی بجائےدوسری جگہ جلسےکا اعلان

کراچی ہمارا شہر ہےکہیں بھی جلسہ کرسکتے ہیں،عمران خان حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرسکتے ہیں، شہر میں امن کی خاطر عمران خان کوجلسے کی پیشکش کی۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا بیان

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ منگل مئی 18:06

بلاول بھٹوکاحکیم سعید گراؤنڈ کی بجائےدوسری جگہ جلسےکا اعلان
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مئی 2018ء) : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکیم سعید گراؤنڈ کی بجائے دوسری جگہ جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ہمارا شہر ہے کہیں بھی جلسہ کرسکتے ہیں،،عمران خان حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی ہمارا شہر ہے کہیں بھی جلسہ کرسکتے ہیں۔

پی ٹی آئی نے غلط رویے کا اظہار کیا۔۔کراچی کا امن دوبارہ خراب نہیں ہونے دیں گے۔۔عمران خان نے غلط رویے کا اظہار کیا۔شہر میں امن کی خاطر عمران خان کوجلسے کی پیشکش کی۔ہم نے جلسے کی اجازت کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے درمیان گزشتہ رات کراچی میں 12مئی کو گراؤنڈ میں جلسہ کے مقام پرتصادم ہوا تھا۔

(جاری ہے)

تصادم کے دوران موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی جلادی گئی تھیں۔ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے درمیان پتھراؤ، اور ایک دوسرے پر ڈنڈوں کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔ تصادم سے دونوں جماعتوں کے متعدد کارکن زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں عزیز بھٹی تھانے میں درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں دونوں کے جماعتوں کے سات سو سے زائد کارکنان کونامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تصادم کے وقت پی ٹی آئی کے کیمپ میں عارف علوی،فردوس نقوی اور علی زیدی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی کے کیمپ میں نجمی عالم اور وقار مہدی تھے۔دونوں جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان کے درمیان تصادم رات 11بجکر 50 منٹ پر شروع ہوا۔ تصادم کے دوران 2 گاڑیوں اور ایک موٹرسائیکل کو نذر آتش کیا گیا۔ جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں ایس ایچ او اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس نےمقدمے میں کے مطابق اس موقع پرفائرنگ بھی کی گئی۔ فائرنگ کرنے والے عناصر فرار ہوگئے۔ دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں سامنے آیا ہے کہ جس پولیس اہلکار نے فائرنگ کی وہ پی ٹی آئی رہنماء علی زیدی کا محافظ ہے۔ واقعے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی ہمارا شہر ہے کہیں بھی جلسہ کرسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے غلط رویے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کہا کہ کراچی کے امن کی خاطر پیپلزپارٹی جلسے کقام تبدیل کرلے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کراچی ہمارا شہر ہے کہیں بھی جلسہ کرسکتے ہیں۔