وزیر داخلہ پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں، سینیٹر مشتاق احمد

منگل 8 مئی 2018 18:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا کام قوم کی تربیت کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاستدان کا کردار معاشرہ میں بطور معلم کا ہے، اگر آپس میں لڑیں گے تو اس کے معاشرہ پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات کے موقع پر سیاسی جماعتیں عوام میں اپنا منشور لے کر جائیں گی، عوام جسے چاہیں گے اسے ملک کی حکمرانی دیں گے۔