قابض بھارتی افوج مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم اور بربریت کے ذریعے کشمیری عوام کا جس بے دردی سے خون بہا رہی ہے ‘
اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسکا فوری نوٹس لیں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین کا لوٹن میں کشمیری کمیونٹی کی تقریب سے خطاب
منگل 8 مئی 2018 18:55
(جاری ہے)
بھارتی فوج کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں سے حملے،سرچ آپریشن میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنا ،محاصرے ،گھر گھر تلاشی ،پیلٹ گنز کا بے دریغ استعمال انسانی حقوق کی تنظیمیں اسکا نوٹس لیں بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کو جن میں یاسین ملک ، سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق ،سید شبیر شاہ سمیت دیگر حریت رہنماں کو پابند سلاسل کیا ہوا ہے انکے خلاف بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے ہیں لیکن انکے پایہ استقامت میں کوئی لرزش نہیں آئی۔
انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ قیدوبند میں گزارا ان کی اس بے مثال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا مقبوضہ وادی کے اندر نوجوانوں کو انٹروگیش سنٹروں میں لے جا کر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور انکو قتل کیا جارہا ہے ، آئے روز نوجوانوں کو شہید کرنا معمول بن گیا ہے ، گزشتہ روز بھی کئی نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا وزیراعظم مودی درندگی کا نشان بن چکا ہے اس کا چہرہ کشمیریوں کے خون سے رنگا ہوا ہے لندن میں کشمیری عوام نے عالمی برادری کے سامنے جس طرح مودی کو ننگا کیا ہے اسی طرح آہندہ جہاں بھی مودی جائے گا مودی کے خلاف اسی طرح کے مظاہرے کیے جائیںگے لندن میں کشمیری عوام نے انتہائی منظم انداز میں بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف زبردست مظاہرہ کر کے یہ پیغام دے دیا ہے کہ وہ غاصب بھارتی تسلط میں کسی صورت نہیں رہیں گے اور اپنی تحریک آزادی سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کرفیو اور گولیوں کی بوچھاڑ میں کشمیری شہدا کو سبز ہلالی پرچم میں دفن کرنا سے اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام آزادی حاصل کر کے اسکا الحاق پاکستان کے ساتھ کر کے رہیں گے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کے لئے اب بدترین سطح پر اتر آئی ہے جس کیلئے اس نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال شروع کر دیا ہے ان حملوں سے کشمیریوں کی پوری نسل کو آپاہج بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اس طرح کے سفاکانہ اقدامات کے باوجود بھی بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہ تو دبا سکا ہے نہ ہی ان کو جھکا سکا ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.